امریکی صدارتی امیدوار سینڈرز فنڈ جمع کرنے میں ہیلری کلنٹن کو پیچھے چھوڑ گئے

پیر 21 مارچ 2016 12:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹ رہنما برنی سینڈرز بھلے ہی ہیلری کلنٹن سے پیچھے ہوں لیکن فنڈز جمع کرنے میں وہ ان سے آ گے نکل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فروری کے دوران ڈیمو کریٹس امیداروں میں برنی سینڈرز اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں چار کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر فنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن تین کروڑ ڈالر جمع کرسکی ہیں۔تاہم یہ فنڈز خرچ کرنے میں بھی ان کی رفتار ہیلری سے زیادہ ہے اور فروری کے اختتام تک ان کے پاس ایک کروڑ بہتر لاکھ ڈالر باقی رہ گئے تھے۔ ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینڈرز نے زیادہ تر فنڈز آ ن لائن چندے سے جمع کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :