ایرانی جنرل نے بحرین کو ایران کا اٹوٹ انگ قرار دیا
سپریم لیڈر سے منامہ کو تہران میں ضم کرنے کے اعلان کا مطالبہ
پیر 21 مارچ 2016 12:41
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین کو ایران کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کو ایران میں ضم کرنے کا اعلان کریں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے جنرل سعید قاسمی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی شمار ہوتے ہیں۔
وہ ماضی میں سنہ 1980ء سے 1988ء کے دوران آٹھ سالہ عراق جنگ میں شامل رہے۔ حال ہی میں ’بوشہر‘ کے مقام پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین کسی وقت بوشہر کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ آج بھی یہ علاقہ ایران کا حصہ ہے۔(جاری ہے)
اس لیے میں سپریم لیڈر سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بحرین کو بوشہر کاحصہ بنانے کا اعلان کریں۔ جنرل ریٹائرڈ قاسمی کا کہنا تھا کہ بحرین کو استعماری طاقتوں نے ایران سے کاٹ کر جدا کیا۔
اس لیے یہ ایران کا حق ہیکہ وہ بحرین کو ایک بار پھر مملکت ایران کا حصہ بنانے کے لیے جدوجہد شروع کرے۔ واضح رہے کہ کسی ایرانی عہدیدار کی جانب سے بحرین کو ایران کا حصہ بنانے سے متعلق یہ متنازعہ بیان پہلی بار نہیں دیا گیا بلکہ ایران پر مسلط توسیع پسند ملاوٴں کی جانب سے ماضی میں بھی فرقہ واریت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایران کی توسیع پسندی کے لیے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ ایران نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدام مداخلت کے عالمی اصول کو ہمیشہ پاوٴں تلے روندا ہے اور اچھے ہمسائے کے بجائے ایک سازشی ملک کا کردار ادا کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.