سمندری حدود کی خلاف ورزی ،انڈونیشیاء کا چین سے احتجاج

پیر 21 مارچ 2016 12:35

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) انڈونیشیاء نے جنوبی چین کی سمندری حدود میں واقع متنازعہ علاقے میں چینی کوسٹ گارڈ کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر چین سے احتجاج کیا ہے،انڈونیشیاء کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی نے جکارتہ میں چینی سفارتخانے کے نمائندوں کواس واقعہ کے بعد ملاقات کی ہے اور صورت حال کے بارے میں انہیں آگاہ کیا،انڈونیشیائی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کی کوسٹ گارڈ کے جہازنے شمالی ناتونا کے متنازعہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ہم اس معاملے پر پرزور احتجاج کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیاء اپنی سالمیت کسی قسم کا کوئی سمجھوہ نہیں کر سکتا تاہم چین کا موقف تھا کہ مذکورہ سمندری حدود میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ نوٹ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :