مودی سرکار جب سے اقتدار میں آئی بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا،غلام نبی آزاد

پیر 21 مارچ 2016 12:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) بھارتی راجیا سبھا میں اپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد نے بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں دو مسلمان بیوپاریوں کو ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے تشدد کر کے جاں بحق کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی کو ان واقعات کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے،بھارتی میڈیا کے مطابق غلام نبی آزاد نے نریندر مودی کے نام ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے جھار کھنڈ میں دو مسلمان بیوپاریوں کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں ،ماضی قریب میں اقلیتوں کے خلاف ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جس میں کیرالہ ہاؤس کے کچن پر دھاوا،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیر کی حمایت پر طلباء کیخلاف جارحیت شامل ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے،انہوں نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آئی ملک میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بڑھے ہیں،انہوں نے کہا کہ مودی کو ایسے معاملات پر خصوصی توجہ دینے چاہیے اور اس سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی اور قوانین واضع کئے جائیں

متعلقہ عنوان :