بھارت ،پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی لے جانیوالی مسافرپرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ

عبد الباسط سمیت دیگر49 مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے نئی دہلی روانہ کیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 12:35

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) بھارت میں پاکستانی کمشنر عبد الباسط کو کولکتہ سے نئی دہلی لے جانیوالی ائیر انڈیا کی پرواز اڑان سے کچھ لمحے قبل منسوخ کر دی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی فلائیٹ جس میں 237 مسافروں نے سوار تھے نے کولکتہ کے نتاجی سبھاش چندرا بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے نئی دہلی کیلئے پرواز کرنا تھی کہ طیارے کے پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی بارے آگاہ کیا جس کے بعد فنی عملے نے طیارے میں خرابی کو دور کرنے میں ناکامی کے بعد حکام سے پرواز کو منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد یہ پرواز منسوخ کر دی گئی تاہم پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر 49 مسافروں کودوسری پروازکے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا دیگر مسافروں کو پیر کی صبح روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے کولکتہ پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :