کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی دو عسکریت پسندو ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 12:32

کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی دو عسکریت پسندو ہلاک

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوںکوہلاک کردیا ہے۔ ہےکوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو جو معلومات فراہم کی گئیں ان کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے بلیدہ میں ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے کیمپ کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے عسکریت پسند تنظیم کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد فورسز کی واپسی کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :