تمہاری عورت کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ خوشنود علی شاہد آفریدی پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 12:01

تمہاری عورت کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ خوشنود علی شاہد آفریدی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی بد ترین شکست پر سب ہی نے قومی کرکٹ ٹیم بالخصوص ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خوشنود علی خان کا کہنا تھا کہ یہ اگر گرین وکٹ اور اسپن وکٹ پر بھی نہیں کھیل سکتے تو پھر یہ کیسے کھیل سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان بھی شاہد آفریدی پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری جس عورت کے ساتھ تصاویر ہیں وہ سامنے آ گئی ہیں، اگر نہیں ہیں تو کہہ دو کہ نہیں ہیں۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ موج سمتی کرتے اور راتوں کو جاگتے ہیں لیکن اس کا قوم کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ قوم کے لیے نہیں جاگتے۔ انہوں نے پی سی بی چئیر مین شہریار خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کو کپتانی سے اس لیے نہیں ہٹایا جا رہا کیونکہ شہریار خان کو مال ملتا ہے۔ خوشنود علی خان نے لائیو شو کے دوران چیختے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کی جیت چاہئیے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :