عوام کے مسائل ترجیح بنیادو ں پر حل کریں گے ، ڈی پی بھکر

پیر 21 مارچ 2016 11:59

بھکر۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء )تھانہ کلچر میں تبدیلی میرا مشن ہے۔ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادو ں پر حل کریں گے ۔ صدر محمد تنویر قمر گادی کی قیادت میں بھکر یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران خالد مسعود ڈی پی اوبھکر نے کہاکہ عوام بلا جھجک میرے پاس آئیں یافون پر رابطہ کریں جو بھی مسئلہ ہو گا حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کافرض ہے کے عوام کی خدمت عباد ت سمجھ کر کریں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوام کو پولیس پر توقعات ہوتی ہیں اور یہی توقعات لیکر پولیس کے پاس آتے ہیں ۔ پولیس کا فرض ہے کہ وہ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرے ۔انہو ں نے کہاکہ پبلک مقامات پر عوام سے ملو ں گا تاکہ مسائل کا پتہ چل سکے عوام کو بھی چاہئے کہ وہ حقائق بیان کریں غلط بیانی سے گریز کریں تاکہ پولیس کا وقت بچ سکے اور عوام کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔ وفد کے دیگر ارکان میں،سرپرست لالہ سیف اللہ جنرل سیکر ٹری زبیر خان نیازی شامل تھے۔