تھیلی سیمیا کے 1300مریض بچوں کا علاج کیاجارہاہے‘ اعجاز علی

پیر 21 مارچ 2016 11:57

پشاور۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء )حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال وفری بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین اعجاز علی خان نے کہاہے کہ حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں زیر علاج ایک ہزار تین سوسے زائد غریب ونادار بچوں کی جانیں بچانے اور ان کی زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ان کا مفت علاج کرنے اور انہیں پندرہ روز بعد مفت خون کی فراہمی کے علاوہ بلڈ کینسر اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار ہزاروں غریب مریض کی جانیں بچانے کے لیے انہیں مفت خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 76ہزار سے زائد مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے انہیں مفت خون فراہم کیاگیاہے‘ انہوں نے حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ کرنے والے طلباء وطالبات کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حمزہ فاؤنڈیشن میں زیر علاج بچوں میں 878بچے زکوة کے مستحق ہیں ‘ حمزہ فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دینے والوں کے خون کی جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے سکریننگ کرواکر کسریننگ رپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔