جماعت اسلامی پی کے 7 میں فہم القرآن کلاسز 3 تا 10 اپریل سے ہونگی

پیر 21 مارچ 2016 11:55

پشاور۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی پی کے 7کے زیر اہتمام فہم القرآن کلاس تین اپریل تا دس اپریل بمقام چہل غازی بابا گڑھی شیرداد ورسک روڈ پشاور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ممتاز عالم دین مولانا محمداسماعیل درس دینگے‘ اس سلسلے میں ایک اجلاس زیرصدارت سابق صوبائی ونائب امیر ضلع پشاور حافظ حشمت خان منعقدہوا‘ اجلاس میں فہم القرآن کلاس کیلئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی جس میں ٹرانسپورٹ کمیٹی‘ سیکیورٹی کمیٹی‘ مالیات کمیٹی شعبہ نشرواشاعت کمیٹیاں تشکیل دی گئی‘ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فہم القرآن کلاس کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کوششیں تیز کی جائینگی‘ اجلاس سے خطاب کرتی ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ دنیااور آخرت کی کامیابی قرآن سے تعلق مضبوط کرنے میں پوشیدہ ہے‘ انہوں نے عوام سے اس روح پروراجتماع میں شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :