اقتصادی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں،تجزیہ کار

پیر 21 مارچ 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے جس سے ملک کے سیکورٹی اور معاشی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے عالمی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اپنے مسائل پر کامیابی سے قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

معروف تجزیہ کار قیصر احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی بحالی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں جبکہ آنے والے سالوں کے دوران ان اقدامات سے مزید نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کرتے ہیں جس سے ترقی اور خوشحالی کے مطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :