روہڑی میں نجی اسکول کی جانب سے خواتین اور بچوں کیلئے تفریحی رنگا رنگ پروگرام کلر ڈے کا انعقاد

پیر 21 مارچ 2016 11:11

سکھر ۔ 20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) فخر اسلام پبلک ہائی اسکول روہڑی کی جانب سے روہڑی اور گردونواح کی خواتین اور بچوں کے لئے تفریحی رنگا رنگ پروگرام کلر ڈے/ رزلٹ ڈے منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب میں ڈائمنڈ ڈیفنس سٹی روہڑی کے منیجنگ ڈائریکٹر و نومنتخب کونسلر آصف رضا خان مہر، ڈائریکٹر آپریشن اینڈ سروسز نساسک سکھر مطہر حسین دایو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر آغا سمیع اللہ خان، انجنیئر نساسک روہڑی مخدوم فہد، ریجنل منیجر کینڈی لینڈ محمد انور، طہور منرل واٹر کے ایم ڈی محمد علی خان، اینگرو فوڈ (اور مور آئسکریم) کے ایس او غلام مصطفیٰ، انگلش بسکٹ کے توفیق احمد، نساسک کے ترجمان ملوک بلوچ، پاپولیشن سکھر کے ایل ڈی سی نیک محمد ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخر اسلام پبلک ہائی اسکول روہڑی کی ڈائریکٹر شبانہ آغا نے کہا کہ کلر ڈے بنیادی طور پر موسم بہار کے آمد کی نوید ہے، تقریب میں والدین کے ساتھ ساتھ ٹیچرز شہنیلا مغل، نوشین خان، ندا طالب، جنسار شیخ، نذیر شیخ، یوسف منگی، عریشہ مظہر، قرة العین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں دھم کلاس کے طالب علم خان حبیب اللہ خان نے موسم بہار پر تقریر کرکے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔ پروگرام میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین آغا جبار خان نے سالانہ امتحانات2016ء کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں میڈل اور تعلیمی اسناد بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :