چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ہنگامی خط، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے بعض افسران ایم کیوایم کے ذمہ داروں، منتخب نمائندوں،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹ کو بلا بلا کر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرانہوں نے ایم کیوایم کے غداروں کے نئے ٹولے کا ساتھ نہیں دیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔الطاف حسین

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 مارچ 2016 23:39

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے نام ایک ہنگامی خط تحریرکیاہے جس میں انہوں نے انتہائی اہم اورحساس معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ کراچی اورحیدرآبادمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے بعض افسران ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داروں، منتخب نمائندوں،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹ کو بلابلاکردھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرانہوں نے کراچی لائے گئے ایم کیوایم کے غداروں کے نئے ٹولے کاساتھ نہیں دیاتو انہیں سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے۔

(جاری ہے)


جناب الطاف حسین نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرغیرمسلم نہیں بلکہ سچے پکے مسلمان اورمحب وطن پاکستانی ہیں،ان کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کے بعض افسران کایہ رویہ اللہ تعالیٰ کوکبھی پسند نہیں آئے گا ۔ لہٰذا آپ کافرض ہے کہ آپ ایسے افسران کے خلاف فی الفور کارروائی کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ صورتحال ایم کیوایم کے کارکنان اور ہرذی شعورفردکے لئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔