وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے ”چیف منسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ“ کی تقریب تقسیم انعامات سے دلچسپ پیرائے میں خطاب،گالف میں نیٹ70،71، 73 سکور کرنے والے جیتے ہیں تو ان کھلاڑیوں کو بھارت بھجوا دینا چاہیئے‘شہبازشریف
اتوار 20 مارچ 2016 23:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لاہور جم خانہ گالف کلب میں پہلے ”چیف منسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ“ کی تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے دلچسپ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گالف ایک اچھا کھیل ہے مگر اس کیلئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ بھی سن رکھا ہے کہ کھلاڑی گالف کے میدان میں آ کر ہر طرح کی فکر سے آزاد ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گالف نہیں کھیلی لیکن کھیل صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کے دوران دلچسپ پیرائے میں کہا کہ گالف میں نیٹ70، نیٹ71، نیٹ 73 سکور کرنے والے جیتے ہیں تو ان کھلاڑیوں کو اگلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کیلئے بھارت بھجوا دینا چاہیئے کیونکہ اگر انہوں نے گالف کے میدان میں اتنے سکور کئے ہیں تو یہ کھلاڑی یقینا بھارت میں جا کر بھی میچ جیت سکتے ہیں جس پر تقریب میں موجود لوگ بہت محظوظ ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.