جب تک فیصلے پار لیمنٹ میں نہیں ہوں گے جمہو ریت کو خطرات لا حق رہیں گے ‘مولانا فضل الرحمن ، مشرف کی روانگی سوالیہ نشان ضرورہے‘ حکومت نے حقو ق نسواں بل پر تحفظات دور نہ کیے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ‘ راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 20 مارچ 2016 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) جے یوآئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے حقو ق نسواں بل پر تحفظات دور نہ کیے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ‘جب تک فیصلے پار لیمنٹ میں نہیں ہوں گے جمہو ریت کو خطرات لا حق رہیں گے ‘پرو یز مشرف کی بیرو ن ملک روانگی سوالیہ نشان ضرورہے ۔ جے یوآئی (ف) کے مر کزی راہنما مولانا امجد خان اوردیگر راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو میں جے یوآئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ملک میں جمہو ریت کو مضبوط بنانے تواس کیلئے سب سے ملکی کی داخلی اور خارجی پا لیسی کو پار لیمنٹ میں لانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اہم فیصلے پوشیدہ پوشیدہ کام کر نے کی بجائے اہم فیصلے پارلیمنٹ میں لیکر آئے اور تمام فیصلے پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل کے معاملے پر ہم نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور حکومت نے ہمارے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ہم نے حکومت کو جو ڈیڈ لائن دی ہے اس کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر حکومت نے وعدے کے مطابق حقو ق نسواں بل پر ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو تمام مذہبی جماعتوں نے آئندہ کی حکمت اپر یل میں طے کر نا کا فیصلہ کر رکھا ہے اور احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف بیرون ملک جا چکے ہیں مگر انکی مقدمات عدالتوں میں ہونے کے باوجود بیرون ملک سوالیہ نشان ہے ۔