وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کی ملاقات ، توانائی منصوبوں پر پیشرفت بارے تبادلہ خیال ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئے گی،بجلی بھی سستی ملے گی،شہبازشریف ،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی مثال نہیں ملتی،دور آمریت میں پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ نہ کیا ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیر اعلیٰ کی وفاقی وزیر پانی و بجلی سے گفتگو
اتوار 20 مارچ 2016 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبہ میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات اڑھائی برس میں کئے گئے اس کی مثال نہیں ملتی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت 36 ارب ڈالر تو انائی سیکٹر کے منصوبوں کیلئے ہیں اور پنجاب میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ قبل گزشتہ برس اپریل میں چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران سی پیک کے تحت منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور ستمبر میں ان منصوبوں پر کام کا آغاز ہو ا اور آج یہ منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
چائنہ پاک اکنامک کوریڈور کے تحت کوئلے ، سولر، ونڈاور ہائیڈل پاور کے منصوبے ملک بھر میں لگائے جا رہے ہیں جبکہ کمیونیکیشن ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی لگ رہے ہیں۔ سی پیک کے تحت معاہدوں پر دستخطوں کے بعد تیز رفتاری سے منصوبوں پر عملدرآمد کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کول پاور پراجیکٹ میں 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جبکہ پورٹ قاسم میں بھی 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ کا منصوبہ اسی لاگت سے لگایا جا رہا ہے، اسی طرح بہاولپور میں 900 میگا واٹ کے سولر پاور پراجیکٹ میں بھی چین نے سرمایہ کاری کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے 3600 میگا واٹ بجلی کے کارخانوں کے منصوبوں کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ سی پیک کے تحت چین کی توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا۔ ا نہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی اور کئی ایک کرپشن کے سکینڈلز بھی سامنے آئے۔ دور آمریت میں پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔ توانائی منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں منصوبے شفاف طریقے سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئے گی اور بجلی سستی بھی ملے گی اور اگلے برس کے آخر تک متعدد توانائی منصوبوں کی تکمیل سے مزید ہزار وں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
میں کیوں معافی مانگوں؟ عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.