پر ویز مشرف نے دوبئی جا کرحکمرانوں کو ”ٹھینگا“دکھا دیا ہے‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن ،حکمران جو مر ضی کہیں مگر پرویز مشرف کی روانگی مک مکاؤ ہے ‘چوہدری نثارنے خود پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اب معاملہ عدالت میں ڈال رہے ہیں‘بڑ ھکیں مارنے والے وزراء اب بہانے بنا رہے ہیں ‘پر ویز مشرف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں‘انٹر ویو

اتوار 20 مارچ 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف نے دوبئی جا کرحکمرانوں کو ”ٹھینگا“دیکھا دیا ہے ‘چوہدری نثارنے خود پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اب معاملہ عدالت میں ڈال رہے ہیں‘بڑ ھکیں مارنے والے وزراء اب بہانے بنا رہے ہیں ‘پر ویز مشرف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘حکمران جو مر ضی کہیں مگر پرویز مشرف کی روانگی مک مکاؤ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پر ویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے نہیں بلکہ عدالت نے معاملہ حکومت پرچھوڑ دیا اور حکومت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انکا نام ای سی ایل سے خارج کر کے انکو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے ‘ پر ویز مشرف نے دوبئی جاکر جو سیاست شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کے پاس بہت اچھے نوجوان لوگوں کی ٹیم ہے انکو چاہیے کووہ اپنی ٹیم تبدیل کر لیں اور نئی ٹیم بنائے کیونکہ موجودہ ٹیم نے نوازشر یف کو 1999اور دھرنوں سمیت ہر موقعہ پر مسائل کے سواکچھ نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :