میری ماضی کی باتوں کو چھوڑ دیں اب تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں ‘بھارتی اداکارہ زنیت امان ،بھارتی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے‘لاہور کے لوگ لاجواب ہیں ‘پاکستانی سر سوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے‘بھارتیوں کی طر ح پاکستانی بھی بہت پیار کرتے ہیں ‘بھارت کی شوبز انڈسڑی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پر نیکا چوپڑہ سمیت دیگر بہت اچھا اور منفر دہ کام کر رہی ہے ‘وقت بہت کم ہے ہمیں محبت کو پھیلانا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں ‘لاہور میں پر یس کا نفر نس
اتوار 20 مارچ 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ زنیت امان نے کہا ہے کہ میری ماضی کی باتوں کو چھوڑ دیں اب تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں ‘بھارتی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے‘لاہور کے لوگ لاجواب ہیں ‘پاکستانی سر سوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے‘بھارتیوں کی طر ح پاکستانی بھی بہت پیار کرتے ہیں ‘بھارت کی شوبز انڈسڑی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پر نیکا چوپڑہ سمیت دیگر بہت اچھا اور منفر دہ کام کر رہی ہے۔
لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے زنیت امان نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے اور میں نے شوبز میں محنت سے مقام حاصل کیا ہے کیونکہ شوبز میں نام پیدا کر نے کیلئے بہت محنت کر نی پڑتی ہے اور فنکاروں کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے عروج کے دور میں پاکستانی وفود بھارت آتے رہے ہیں اور میری فلموں کو بھی پاکستانی شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا تا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے ہمیں محبت کو پھیلانا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قر یب آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد کے سن کر میری سہلیوں نے بھی مجھ سے پاکستانی ملبوسات کی فر مائش کی اور میں آج ان کیلئے لاہور سے کپڑ ے خر یدار کر لائی ہوں جو انکو کو تحفے میں دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے اور پاکستان کے ثقافتی کلچر کو بھی بھارت میں بہت پسند کیا جا تا ہے۔ایک صحافی نے ان سے ماضی میں پاکستانی کر کٹرز کے ساتھ رابطوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو زنیت امان نے کہا کہ آپ ماضی کو چھوڑ دیں آج تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں اب ہمیں ماضی کی بجائے آگے بڑ ھنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں زنیت امان نے کہا کہ فنکار کو جہاں بھی اچھا کام ملیں اس کو کام کر نا چاہیے کیونکہ فنکا ر کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ویسے بھی پاکستان اور بھارت کا کلچر ایک جیسا ہی لگتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.