وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے خاران پریس کلب کیلئے تیس لاکھ روپے کا فنڈز منظور کرلیا

اتوار 20 مارچ 2016 18:35

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے خاران پریس کلب کیلئے تیس لاکھ روپے کا فنڈز منظور کردیا خاران پریس کلب کے صدر سفر خان راسکوئی ،چیئرمین میر جلیل ریکی کی قیادت میں خاران پریس کلب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کرکے ان سے پریس کلب خاران کے لیے ایک کانفرنس ہال اور خصوصی گرانٹ کی فراہمی کی درخواست کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی فضل محمد زہری ،ضلعی ترجمان حاجی نثار احمد ،اختر بلوچ،میر نورالدین بلوچ ودیگر موجود تھے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مقامی صحافیوں اور پریس کلبوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ خاران پریس کلب اور مقامی صحافیوں نے ہمیشہ بلا امتیاز ضلع کے مسائل کو اجاگر کرنے سمیت مثبت صحافتی کردار ادا کیا خاران کی تر قی و خوشحالی کے سفر میں مقامی صحافیوں کا بھی اہم کردار شامل ہیں انہوں نے خاران پریس کلب کیلئے تیس لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری سے بھی خاران پریس کلب کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سفارش کرونگا دریں اثناء خاران پریس کلب کے صدر سفر خان راسکوئی اور دیگر صحافیوں نے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا خاران پریس کلب کیلئے فنڈز کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :