وفاقی حکومت نے عدالت کا کندھا استعمال کرکے مشرف کو بیرون ملک جانے دیا ،ملک 6سوارب ڈالر مقروض ہوا ہے ، لیاقت بلوچ

اتوار 20 مارچ 2016 18:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالت کا کندھا استعمال کرتے ہوئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دیا ملک 6سوارب ڈالر مقروض ہوا ہے جماعت اسلامی نے کرپشن کیخلاف فری کمیشن مہم شروع کیاہے خواتین کے نام پر مغربی طرز بل ناکام اور ملک کو لبرل نظام سے بچانے کیلئے ملک کے تمام دینی جماعتوں کا کانفرنس جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک کو درپیش مسائل اور معیشت کی بہتری کیلئے لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی‘مرکزی نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ‘مولانا عبدالکبیر شاکر‘زاہد اختر ‘ہدایت الرحمن ‘عاطف سنجرانی اور صوبائی ترجمان عبدالولی شاکر بھی موجود تھے ‘ انہوں نے کہاکہ بظاہر جنرل (ر) پرویز مشرف عدالتی فیصلے کے تحت حکومت نے اجازت دی اور وہ پروٹوکول کے ذریعے ائیر پورٹ سے دبئی چلے گئے لیکن واضح معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے ملی بھگت کرکے عدالت کا کندھا استعمال کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آرٹیکل 6کے تحت پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرکے کیس کا آغاز کرلیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت نے مشرف کو تمام سرکاری پروٹوکول مہیاکیاگیا تھا انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف مختلف مقدمات جن میں نواب اکبر بگٹی‘ فاٹا اور بلوچستان کے فوجی آپریشن ملوث ہے لیکن بیرون ملک جانے سے پارلیمانی اور جمہوری نظام کو نقصان دہ ہوگا اس تمام صورتحال کی وفاقی حکومت ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک 6سو ارب ڈالر مقروض ہے معیشت ٹھیک کرنے کی بجائے روز بروز خرابی کی طرف جارہا ہے تعلیم صحت شہریوں کو اپنا حقوق نہیں مل رہا ہے سب سے بری بات یہ ہے کہ اس وقت سالانہ 5ہزار ارب کرپشن اور ہزاروں ارب منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں انتخابی نظام کرپٹ ہے صحیح لوگوں کی بجائے رقم کی بل بوتے پر مصنوعی قیادت18کروڑ عوام پر مسلط کیا جارہا ہے نیب کے پاس اربوں رقم کی کیسز موجود ہیں جن میں پی آئی اے‘ریلوے ‘او جی ڈی سی لیکن جب نیب سندھ میں ہاتھ ڈالتا ہے تو آصف زرداری شور مچاتے ہیں اسی طرح اگر نیب پنجاب میں نواز شریف کے دوستوں کی تفتیش شروع کرتے ہیں تو وزیراعظم ناراض ہو کر نیب کیخلاف بیان جاری کرتا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے کرپشن فری مہم شروع کیا ہے تاکہ عوام کو کرپشن سے باخبر کیا جائے اور اس کرپٹ نظام کیخلاف بھرپور جدوجہد کریگی انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت مغربی قوتوں کی ایماء پر اسلامی مملکت کی بجائے لبرل نظام مسلط کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو تقسیم در تقسیم اور یہاں پر نفرت کی فضاء قائم کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس صورت میں تمام دینی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا کہ پنجاب میں خواتین کے نام پر جو بل پاس کیاگیا دراصل وہ بل خواتین کو خاندان کے ساتھ بغاوت کرنے پر مجبور کررہے ہیں حقوق نسواں بل میں ترمیم لانے کی کوشش جاری ہے اسی وجہ سے ممتاز قادری کو پھانسی بھی دی گئی لیکن ممتاز قادری کی جنازے میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس بات کا دلیل ہے کہ حکمرانوں کی اسلامی دفعات کیخلاف جو سازش ہے ان کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام دینی جماعتوں جید علماء کرام کا مشرکہ کانفرنس جلد اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں تمام دینی جماعتوں کے رہنماء شرکت کرکے ملک میں اسلامی نظام اور اسلامی دفعات کیخلاف سازش کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرینگے انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوگئے اب ایک بار پھر خدشہ ہے کہ حکمران ان جماعتوں کے درمیان انتشار پیدا نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :