سی ٹی سکول کینٹ نرسری پشاور I کی سالانہ تقریب

ننے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے

اتوار 20 مارچ 2016 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) سی ٹی سکول کینٹ نرسری پشاور I کی بلومنگ ایکسپرٹس (The Blooming Experts) کے عنوان سے پشاور کلب میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں طلبہ کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ننے طلبہ نے علم فلکیات ، علم حیوانات ، بیالوجی اور کیمیائی علوم ، نظام شمسی کے علوم اور پولیس اور استاد کے کرداروں پر خوبصورت انداز میں خاکے پیش کئے جنہیں حاضرین نے سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ کی محنت اور بچوں کی ذہانت کو داد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید اور ادارے کی سربراہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا جس انداز سے مظاہرہ کرتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ہیں وہ اس بات کے مظہر ہیں کے محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹی سکول علم کے فروغ اور بچوں کی کامیابی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جن سے جسمانی و سماجی ، انفرادی و اجتماعی طور پر ترقی کے مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے میں خداد داد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ضرورت انہیں نکھارنے اور فروغ دینے کی ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے اساتذہ اور والدین مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے طلبہ پر محنت کرتے ہیں تاکہ ان کے حوصلہ بلند ہوں اور وہ قوم کا مستقبل سنوارنے میں کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :