پرویزمشرف نے عدالت سے بیماری کاجھوٹ بولا‘ مشرف بتائیں انہیں کونسی بیماری ہے‘ جوسگارپینے کی اجازت دیتی ہے؟

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 مارچ 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے عدالت سے بیماری کاجھوٹ بولا‘مشرف بتائیں کہ انہیں کونسی بیماری ہے جوسگارپینے کی اجازت دیتی ہے؟ نیب پورے ملک میں جہاں چاہے کرپشن کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویزمشرف کیخلاف عدالتی کارروائی جاری رہے گی تاہم عدالت میں پرویزمشرف کے بارے میں فیصلہ آنے کے بعدہی جرم ثابت ہوگا۔

کامران مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوئی بھی ہوکٹہر ے میں لائیں گے۔ نیب کارروائیوں پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب پورے ملک میں جہاں چاہے کرپشن کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے۔پاک بھارت میچ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کاوفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیم پر بھارت کا نفسیاتی دباو بھی تھا تاہم کرکٹ ٹیم میں تبدیلوں کی ضرورت ہے اور عالمی سطح پرمقابلوں کیلئے بہترین تیاریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :