مشرف ملک میں آتے جاتے رہیں مگر انکے خلاف آرٹیکل6کے تحت کرنیوالے بتائے مشرف کا کیا کر لیا ؟ ‘پر ویز مشرف کے ملک سے جانے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والے وزرااب چھپ رہے ہیں‘طیارہ ہائی جیک کرنے کے معاملے پر پرویز مشرف نے شریف برادران کو معاف کیاہے ‘(ن) لیگ کی حکومت نے کسانوں کو برباد کر دیا ہے ‘200ارب کا کسان پیکج پٹواریوں کی نذر ہو چکا ‘ بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کسانوں کے کھاتے میں 100ارب ڈال رہے ہیں وہ پہلے 200 ارب کا حساب تو دیں جو کسانوں تک پہنچے ہی نہیں‘ موجودہ حکمرانوں نے کسانوں کو برباد کر دیا ہے اور ہماری حکومت میں انہیں دی گئی ‘سہولتیں اور مراعات بھی ختم کر دیں‘طاہر القادری اپنے کام سے اورعمران خان میچ دیکھنے بھارت گئے تھے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق و زیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 مارچ 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق و زیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف ملک میں آتے جاتے رہیں مگر انکے خلاف آرٹیکل6کے تحت کرنیوالے بتائے مشرف کا کیا کر لیا ہے ؟پر ویز مشرف کے ملک سے جانے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والے وزرااب چھپ رہے ہیں‘طیارہ ہائی جیک کرنے کے معاملے پر پرویز مشرف نے شریف برادران کو معاف کیاہے ‘(ن) لیگ کی حکومت نے کسانوں کو برباد کر دیا ہے ‘پورے پنجاب کا کسان رو رہا ہے، 200ارب روپے کا کسان پیکج پٹواریوں کی نذر ہو چکا ہے‘ بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کسانوں کے کھاتے میں 100ارب روپے ڈال رہے ہیں لیکن وہ پہلے 200ارب کا حساب تو دیں جو کسانوں تک پہنچے ہی نہیں، موجودہ حکمرانوں نے کسانوں کو برباد کر دیا ہے اور ہماری حکومت میں انہیں دی گئی سہولتیں اور مراعات بھی ختم کر دیں‘طاہر القادری اپنے کام سے اورعمران خان میچ دیکھنے بھارت گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو اور پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران نے مشرف سے تحریری معافی مانگی تھی تاہم بڑھکیاں مارنے والے وفاقی وزرااب مشرف کے جانے پرخاموش کیوں ہیں، پرویز مشرف پرآرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے والے بتائیں کہ انہوں نے کیاکر لیا؟چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پرویز مشرف ملک میں آتے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا طیارہ ہائی جیک کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا لیکن انہوں نے پھر بھی شریف برادران کو معاف کر دیا ان کا ملک میں آنا جانا لگا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان رو رہا ہے، پیداوار کی آمدن خرچہ سے بھی کم ہے، یہ حکمران صرف کسانوں کا نام لیتے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیا، پنجاب میں ہمارے بنائے گئے 600کلومیٹر پکے کھالوں، یونین کونسل کی سطح پر دئیے گئے لیزر لیولرز اور لائیو سٹاک کیلئے مفت ادویات اور ویکسینیشن کی سہولتوں میں انہوں نے کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ ہماری حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 ایکڑ تک کے مالکان کو دی گئی ٹیکس کی چھوٹ بھی واپس لے لی۔