مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے‘ انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے‘ بلاول کے والد کی حکومت میں بھی مشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے‘پاکستانی ٹیم نے بھارت میں جو کیا ٹیم کو تلقین کرنے کیلئے وہاں جانے والے گرو سے پوچھنا چاہیے کہ ٹیم کو کیا کہا؟ ‘مشرف کے باہر جانے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا انٹر ویو

اتوار 20 مارچ 2016 18:22

مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے‘ انتقام کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے‘ انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،بلاول کے والد کی حکومت میں بھی مشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے‘پاکستانی ٹیم نے بھارت میں آخری وقت میں جو کیا‘ٹیم کو تلقین کرنے کے لیے وہاں جانے والے گورو سے پوچھنا چاہیے کہ ٹیم کو کیا کہا؟۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک انٹر ویو میں فاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مشرف کے باہر جانے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں،پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آوازیں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف پر بلاول کی والدہ کے قتل کا الزام بھی ہے مگر بلاول کے والد نے اس الزام کے باوجود کوئی قدم نہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرو یزرشید نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ،مشرف نے ن لیگی قیادت پر ظلم کیے ،مگرانتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،کرکٹ میچ میں شکست سے متعلق سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخری وقت میں جو کیا،ٹیم کو تلقین کرنے کے لیے وہاں جانے والے گورو سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ٹیم کو کیا کہا؟۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے‘ انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،بلاول کے والد کی حکومت میں بھی مشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے۔