وزیر اعظم نواز شریف نے تجارتی پالیسی 2015-18ء کے سٹریٹجک فریم ورک کی منظوری دیدی

وزیر تجارت کی سربراہی میں پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم ‘سالانہ رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریگی

اتوار 20 مارچ 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تجارتی پالیسی 2015-18ء کے سٹریٹجک فریم ورک کی منظوری دیدی ۔ تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی تیاری میں سرکاری و نجی شعبے ‘ چیمبر آف کامرس ‘ ضلعی چیمبرز اور ضلعی تجارتی تنظیموں سے مشاورت کی گئی۔ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات کے فروغ کیلئے مختصر دورانئیے کے اقدامات تجویز کئے ہیں۔

3 سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک میں مختصر اقدامات کیلئے ایک ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی تجارتی پالیسی میں اشیاء کی تحقیق و ترقی ‘ معیار کی بہتری اور فروغ ‘ نئی منڈیوں کی تلاش و رسائی ‘ تجارتی سفارتکاری ‘ علاقائیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ وزیر تجارت کی سربراہی میں پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو اپنی سالانہ رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم نواز شریف نے تجارتی پالیسی سال 2015-18ء کے سٹریٹجک فریم ورکی کی منظوری دیدی۔ نئی تجارتی پالیسی کے فریم ورک میں ملکی برآمدات کا سالانہ ہدف 35 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں تجارتی پالیسی فریم ورک کیلئے 6 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ تجارتی پالیسی فریم ورک میں برآمدات کے فروغ میں حاصل بجٹ کی رکاوٹوں کو بھی دور کیا گیا ہے۔

وسط مدتی تزویراتی تجارتی پالیسی طویل مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ نئی تجارتی پالیسی میں موجودہ عالمی و تجارتی رجحانات کو مد نظر رکھا گیا ہے اور نئی پالیسی میں ملکی برآمدات میں کمی کی وجوہات کا سعدباب بھی کیا گیا ہے۔ 2015ء کے دوران مختلف داخلی و خارجی عوامل برآمدات پر اثر انداز ہوئے ہیں ۔ تجارتی پالیسی فریم ورک سرکاری و نجی شعبے کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی تیاری میں سرکاری و نجی شعبے ‘ چیمبر آف کامرس ‘ ضلعی چیمبرز اور ضلعی تنظیموں سے مشاورت کی گئی۔ تجارتی پالیسی فریم ورک کیلئے آئندہ 2 سال میں بجٹ سپورٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی اور برآمدات کے فروغ کیلئے مختصر دورانیے کے اقدامات بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ مختصر دورانیے کی پالیسی میں مصنوعات ‘ منڈیوں کی ترجیحات کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال میں مختصر دورانیے کی تجارتی پالیسی کیلئے 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تین سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک میں مختصر اقدامات کیلئے ایک ارب 45 کروڑ ر وپے مختص کئے گئے ہیں۔ تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18ء میں 4 شعبوں کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ متعین شعبے میں اشیاء کی تحقیق و ترقی ‘ معیار کی بہتری اور فروغ شامل ہیں۔ نئی منڈیوں کی تلاش و رسائی ‘ تجارتی اور علاقائیت پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اشیاء کی برآمد کے عمل میں لاگت کے اخراجات بھی کم رکھے جائیں گے۔ تجارتی پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئے وزیر تجارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی سالانہ رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ وفاقی ادارہ برائے تجارتی فروغ کو بھی پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :