خود کش دھماکا کرنے کا سوچا تھا،پیرس حملوں کے ماسٹرمائند صالح عبدالسلام کا استغاثہ کو بیان

اتوار 20 مارچ 2016 18:11

خود کش دھماکا کرنے کا سوچا تھا،پیرس حملوں کے ماسٹرمائند صالح عبدالسلام ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام نے بیلجیم کے استغاثہ کو بتایا ہے کہ وہ خودکش دھماکے سے خود کو ہلاک کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے ایسا نہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تیرہ نومبر کو پیرس میں ہوئے حملوں میں ملوث ہونے پر اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ استغاثہ نے بتایا ہے کہ چھبیس سالہ ملزم حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے لیکن فرانس حوالگی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ صالح کو شمالی مشرقی شہر بریگے کی ہائی سکیورٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :