پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معاشی کارکردگی پر مبنی اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے حقائق نامہ جاری کردیا
اتوار 20 مارچ 2016 18:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معاشی کارکردگی پر مبنی اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے حقائق نامہ جاری کیا ہے۔ حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کا مضمون کسی سیکشن افسر نے روایتی فائلوں کو سامنے رکھ کر مرتب کیا جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں،حقائق نامہ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین کی سرپرستی میں مرتب کیا گیا دیگر ممبران میں خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر،حنیف مصطفوی، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، نوراﷲ صدیقی شامل تھے۔
عوامی تحریک نے اپنے حقائق نامہ میں وفاقی وزیر خزانہ کے دعوؤں کا شق وار جواب دیتے ہوئے کہا کہ (1)نومبر 2013 ء میں ڈالر کی شرح مبادلہ 110 روپے ہونے کے ذمہ دار اسحاق ڈار تھے،برسراقتدار آتے ہی ایک بڑی تعداد میں ڈالر بیرون ملک شفٹ کیے گئے (2)محصولات کے ہدف میں اضافہ کی وجہ کھربوں روپے کے نئے ظالمانہ ٹیکسز ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے محصولات کی شرح بڑھائی گئی(3)بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی معاشی پالیسی کا کوئی عمل دخل نہیں، خسارہ کم کرنے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی کمی نے اہم کردار ادا کیا(4)زرعی شعبہ کو قرضے دینے کا ہدف 6سو ارب ضرور ہے مگر قرضوں کی فراہمی ہدف سے ہر سال 40 فیصد کم رہی،قرضے دینے کے اعلان ضرور ہوئے مگر دئیے نہیں گئے(5)ترقیاتی بجٹ کا ہدف بھی محض ہدف رہتا ہے عملاً اس کے استعمال کی شرح 60فیصد سے کم ریکارڈ ہوئی،ہدف اور استعمال کے فرق کو عام آدمی اچھی طرح سمجھتا ہے(6)ترسیلات میں اضافہ کا کریڈیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جاتا ہے(7)قرضوں کی مینجمنٹ کا یہ عالم ہے کہ حکومت نے کشکول توڑنے کا نعرہ لگا کر 3برس میں غیر ملکی قرضوں میں 5ارب 30 کروڑ ڈالر اور ملکی قرضوں میں 28 سو ارب کا اضافہ کیا(8)سالانہ شرح نمو میں اضافہ کے حوالے سے غلط اعداد و شمار دئیے گئے، زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا وہ واحد ملک ہے جس کی سالانہ شرح نمو نہ صرف کم ترین 4.3فیصد پر ہے بلکہ یہ شرح نمو 34 سالہ کم ترین سطح پر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.