لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشدپپوکابھائی حب میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد،گرفتارملزم سے اہم انکشافات متوقع

اتوار 20 مارچ 2016 17:03

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشدپپوکابھائی حب میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار،ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد،گرفتارملزم سے اہم انکشافات متوقع،تفصیلات کے مطابق اتوارکی علیٰ الصبح حساس اداروں کی اطلاع پر لسبیلہ پولیس نے حب کے علاقے بھٹ آباد میں ایک مکان پر چھاپہ ماراتووہاں پر موجود ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی کچھ دیر کے مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو دھرلیااور پولیس کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشد پپوکا بھائی حامد عرف عامر ہے اور ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے جس میں ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد کئی جرائم پیشہ افراد لسبیلہ کے علاقے حب اور نواحی علاقوں میں روپوش ہیں اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ حامد عرف عامر کی گرفتاری حساس اداروں کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :