دوران ڈیوٹی محکمہ ریلوئے کے آفیسر کا خاندان حقیقی پنشن سے محروم اور گھر سے بے دخل۔رٹ نمبر 5561/2016 کی سماعت لاہور ہائی کوٹ میںآ ج جسٹس شاہد وحید کریں گے۔ انسانی حقوق کے علمبردار اشر ف عاصمی ایڈووکیٹ رٹ کی پیروی کر رہے ہیں

اتوار 20 مارچ 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) پاکستان ریلوئے کی جانب سے شھید ریلوئے ملازم کی بیوہ کو گریڈ کے مطابق پنشن نہ دینے کی رٹ نمبر 5561/2016 کی سماعت لاہور ہائیکوٹ میں بروز پیر 21 مارچ 2016 کو جسٹس شاہد وحید کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوئے آفیسر دوران ڈیوٹی مچھ کوئٹہ میں شہادت پاء گیا اُس وقت جس گریڈ میں وہ ملازمت پر فائز تھا اُس گریڈ کی اُسے پنشن نہیں مل سکی۔

دس سال سے شھید کی بیوہ انصاف کے لیے در بدر ہے۔ جس گھر میں بیوہ اور یتیم بچے مقیم تھے ریلوئے نے وہ گھر بھی خالی کروالیا۔ یوں باپ کی شہادت کے بعد پورا خاندان محکمہ ریلوئے کی بے حسی کا شکار ہو گیا۔ 22-2-2016 کو مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اِس رٹ کی سماعت کے دوران محکمہ ریلوئے سے جواب مانگا تھا۔انسانی حقوق کے علمبردار اشر ف عاصمی ایڈووکیٹ رٹ کی پیروی کر رہے ہی

متعلقہ عنوان :