ٹنڈوجام،نشے میں دھت ڈرائیورنے کار مسافرپر چڑھا دی9سالہ بچی جاں بحق2 خواتین زخمی

اتوار 20 مارچ 2016 16:48

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) ٹنڈوجام میں نشے میں دھت ڈرائیورنے کار مسافرپر چڑھا دی9سالہ بچی ہلاک دوخواتین شدید زخمی نشہ میں دھت ڈرائیورگرفتارڈرائیورٹنڈوجام اسپتال کا ڈکٹر ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب میرپورخاص حیدرآباد رڈگوٹھ صوبومگسی کے سامنے نشے میں دھت ڈرائیورنے روڈکے ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں پر کار چڑھادی جسکے نتیجے میں9سالہ امیرذروی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ دوخواتین35سالہ مسماةجنیداوراسکی بیٹی9سالہ سنجو شدید زخمی ہو گئی جنہیں ٹنڈوجام میں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد سول اسپتال روانہ کر دگیاجبکہ عوام نے موقع پر ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا معلوم ہواہے کہ ڈرائیور رورل ہیلتھ سینٹر کا ڈاکٹر محبوب میمن ہے جو کہ نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کررہا تھا واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا ٹنڈوجام اسپتال میں ڈاکٹر نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :