اردو ادب کے مشہور نقاد صحافی ، شاعر ، ادیب ڈاکٹر انور سدید 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے
وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، پرویز رشید سمیت دیگر کاانور سدید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اتوار 20 مارچ 2016 16:24
لاہور/سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء ) اردو ادب کے مشہور نقاد صحافی ، شاعر ، ادیب ڈاکٹر انور سدید 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر نے انور سدید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انور سدید کے نام سے جانے والے محمد انوار الدین 4دسمبر 1928ء کو قصبہ میانی بھلوال سرگودھا میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے افسانہ ، تنقید ، انشائیہ ، خاکہ، ادارت ، شاعری ، تبصرہ ، ادبی صحافت ، جائزہ نویسی ، شخصیت نگاری میں سب سے زیادہ تاریخ ساز ، بے مثال اور یادگار کارکردگی اور تخلیقی سطح پر اظہار کیا ۔ انور سدید نے ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی سے کیا ۔(جاری ہے)
’’اردو ادب کی تحریکیں ‘‘کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا جو کہ یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے ۔
انور سدید محکمہ آبپاشی میں بطور ایگزیکٹو انجینئر ریٹائرڈ ہوئے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد تمام عمر اردو کے فروغ میں صرف کر دی ۔ ان کی مشہور تضانیف ، تحقیق اردو افسانے میں دیہات کی پیشکش ، اردو ادب میں انشائیہ ، اردو ادب کی مختصر تاریخ ، اردو افسانے کی کروٹیں ، اردو ادب میں سفر نامہ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر انور سدید مختلف اردو اورانگریزی اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔وزیرا عظم محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ڈاکٹرانورسدیدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک اردو ادب کے بڑے ادیب اور نقاد سے محروم ہو گیا ۔مرحوم کی اردو ادب کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.