ترسیلات زر برآمدات سے زیادہ اہم ہیں ، شاہد رشید بٹ
اتوار 20 مارچ 2016 16:18
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر برآمدات سے زیادہ اہم ہیں ، اور گرتی ہوئی برآمدات کے سبب تیل، ایل این جی اور پام آئل کا مکمل درآمدی بل ادا کرنے والے اس شعبہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ترسیلات کے بغیر ملکی معیشت پر دباؤ بڑھ جائے گا، اسلئے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اپنے ائک بیان میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں میں اہم آسامیوں کو زیادہ عرصۃ تک خالی نہ رکھا جائے اور ابوظہبی سمیت اہم منڈیوں میں فوری طور پر کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا تقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم شعبہ کی حوصلہ افرائی کرنے اور اسے مناسب انداز میں ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ بھاری سرمایہ کاری کے باوجود برآمدات گر رہی ہیں جبکہ ترسیلات زر بھجوانے والوں پرکوئی اضافی خرچہ بھی نہیں آتا۔
افرادی قوت کو ملک سے باہر بھجوانے والے پروموٹرز کو کوئی سہولیات کی فراہمی سے انسانی وسائل کی برآمد میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ہے جس سے مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے جبکہ بیرون ملک روزگار کے مواقع بھی ضائع ہو رہے ہیں جسکے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کوفعال ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ سے ملکی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.