خانیوال،ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر 24 مارچ کوڈی ایچ ڈی سی سنٹر تا ایوب چوکواک کا انعقاد ہو گا

اتوار 20 مارچ 2016 16:14

خانیوال ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایچ ڈی سی سنٹر خانیوال میں 24 مارچ کو صبح 9:30 بجے تقریب منعقد ہوگی جبکہ اسی حوالہ سے دن 10 بجے ڈی ایچ ڈی سی سنٹر تا ایوب چوک لوگوں کو ٹی بی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے واک بھی منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :