ایبٹ آباد،جسوال کے مقام پر20 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

اتوار 20 مارچ 2016 16:14

ایبٹ آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) دہمتوڑ میں جسوال کے مقام پر20 سالہنوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی۔ورثاء کی رپورٹ پرتھانہ نواں شہر میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ بانڈہ شوالیاں کے رہائشی 20 سالہ سہیل خان موٹرسائیکل پردودھ کی فروخت کاکام کرتاتھا۔ ہفتہ کی شام دودھ کی ترسیل کیلئے گھر سے نکلا لیکن ساری رات گھرواپس نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اتوار کی صبح سہیل خان کی نعش دہمتوڑ میں جسوال کے مقام پر گہری کھائی سے برآمد ہوئی ۔ جسے دائیں آنکھ کے قریبگولی مار کر قتل کیاگیا۔ جس کی اطلاع تھانہ نواں شہر کو دی گئی۔جس پر تھانہ نواں شہر کے سینئرپولیس اہلکاربابر نے نعش کو قبضے میں لیکر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ورثاء کی رپورٹ پرتھانہ نواں شہر میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقتول رکنضلع کونسل یونین کونسل دہمتوڑ اورنگزیب خان کا ماموں زاد اورنائب ناظم ویلج کونسل شوالیاں نیازخان کابھتیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :