پرویز مشرف جانا نے تو بہت پہلے تھا حکومت صرف بیانات کے ذریعے بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی ‘بالاخر وہ دبئی چلے ہی گئے ‘ اس حوالے سے اتنا ہی کا فی ہے کہ بہت دیر کی مہر باں بھیجتے بھیجتے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد کاسابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پرردعمل

اتوار 20 مارچ 2016 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف جانا تو بہت پہلے تھا حکومت صرف بیانات کے ذریعے بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی لیکن بلاخر وہ دبئی چلے ہی گئے مولانا نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اتنا ہی کا فی ہے کہ بہت دیر کی مہر باں بھیجتے بھیجتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور پرویز مشرف نے حکومت کا مصنوعی شکریہ بھی ادا نہ کیا شاید اس لیئے کہ حکومت کے حر بے کارگر ثابت نہ ہوئے ایک سوال کے جواب میں مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ دوسروں کے لیئے این آر او بنوانے والوں کو بھی این آر او مل ہی گیا انہوں نے کہا کہ وطن میں انا جانا تو لگے رہے گا لیکن اب حکومت کو ملک وملت کی ترقی کے کام پر متوجہ ہونا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاک چین کی اقتصادی راہداری منصوبے پر پوری توجہ دے اور متفقہ فیصلوں پر عمل در آمد کر نے میں ایک لمحے کی تاخیر نہ کرے انہوں نے کہا کہ بحرین میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوامن ایوارڈ ملنا صرف جمعیت ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیئے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وطن عزیز میں امن کے لیئے مصروف عمل ہے اور اس مشن کوجا ری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :