پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کے نئے دور کے آغاز کا منتظر ہے ‘پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے‘راہداری منصوبے سے دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو فائدہ پہنچے گا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا تقریب سے خطاب

اتوار 20 مارچ 2016 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کے نئے دور کے آغاز کا منتظر ہے ‘پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ انتہائی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ملک مستفید ہوں گے بلکہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان افغانستان میں امن اور ترقی کے نئے دور کے آغاز کا منتظر ہے اور افغانستان کو تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کررہا ہے‘پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے ۔