کبیر والا‘سیکیورٹی اداروں کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘27مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 15:56

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کبیر والا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی تحقیقاتی اداروں نے کبیر والا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 27ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔