کرپشن کیخلاف کہیں اور بھی کارروائی کریں‘ سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں‘ ڈاکٹر امجد نے اتنا زور دے کر نہیں کہا‘ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے ‘ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا‘ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے‘ ہمارا احتجاج پرویز مشرف کے جانے پر نہیں (ن) لیگ کی منافقت پر ہے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 مارچ 2016 15:53

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف کہیں اور بھی کارروائی کریں‘ سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں‘ ڈاکٹر امجد نے اتنا زور دے کر نہیں کہا‘ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے ‘ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا‘ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے‘ ہمارا احتجاج پرویز مشرف کے جانے پر نہیں (ن) لیگ کی منافقت پر ہے۔

اتوار کو مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کی وطن واپسی سے متعلق ان کے ترجمان چوہدری نثار جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گو نواز گو کی تحریک ارادتاً چاہ رہی ہے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف کہین اور بھی کارروائی کریں سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اتنا ڈاکٹر امجد نے زور دے کر نہیں کہا کہ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق پوچھتی رہی کہ حکومت کیا چاہتی ہے۔ پرویز مشرف پر بھروسہ نہیں ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدالتی حکم پر مشرف کو باہر بھیجنے سے متعلق ایک وزیر جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے آپ کی جان کی خلاصی کی آپ نے اس کی کیسز سے جان چھڑوا دی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ”آپ“ نے احسان کا بدلہ احسان سے چکا دیا ہے۔