تحفظ ناموس رسالت ﷺکامقدس مشن جاری رہے گا،علامہ ذیشان قادری

اتوار 20 مارچ 2016 15:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) اتحاداہلسنت بلوچستان کے صوبائی رہنماعلامہ ذیشان قادری نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺکامقدس مشن جاری رہے گا تحفظ ناموس رسالت کے خلاف تمام سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں سیکولرازم کوفروغ دینے والے پیروکاروں نے دین اسلام کے خلاف اقدام کرکے قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ اورعلامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے اسلامی جمہوریہ پاکستان کوتوڑنے کی کوشش کی ہے تمام سیاسی ومذہبی لوگوں کودین اسلام اورملک پاکستان عزیزہوناچاہیے مگرافسوس سے کہناپڑرہا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ اقبال کے پاکستان پرسیکولرقوتیں قابض ہوچکی ہیں اوریہی قوتیں دین اسلام اورملکی آئین وقانون کے خلاف کام کررہی ہیں غیرشرعی وغیرآئینی طریقے سے غازی اسلام شہید ملک ممتازحسین قادری رحمتہ اللہ علیہ کوعدالتی اندازمیں قتل کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت وقت اورظالم حکمرانوں پرواضح کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی نے نبی کریم ﷺکی ادنی سی بھی گستاخی کی تواسکابھی یہی انجام ہوگاجیساانجام ملعون سلمان جہنمی والے کاہواتھاسنی تحریک ناموس رسالت پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی اوراپنی جان ومال واہل وعیال اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی ۔

متعلقہ عنوان :