15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

اتوار 20 مارچ 2016 15:38

فیصل آباد۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء ) :سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل بروز جمعہ کو ہو گی جو رواں سال کی نویں اور مجموعی طور پر 66ویں قرعہ اندازی ہے ۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

20 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :