محکمہ زراعت پنجاب کی بہاریہ مکئی کی بہترفصل کے حصول کیلئے مناسب وقفے سے آبپاشی کی ہدایت

بور آنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے دیں ٗہدایت نامہ

اتوار 20 مارچ 2016 15:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کی بہترفصل کے حصول کیلئے فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کریں، بور آنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے دیں، بلکہ کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تا کہ دانہ بننے میں مدد ملے، لیکن پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے ،گوڈ ی کریں آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے سا تھ مٹی چڑھادیں۔

متعلقہ عنوان :