راولپنڈی چیمبر کا 9مارچ سے ’’چائنا ویک ‘‘ منانے کا اعلان

’’چائنا ویک ‘‘ میں پا کستان میں چین کے سفیرسن وی دونگ مہمان خصوصی ہوں گے

اتوار 20 مارچ 2016 15:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتما م پاک چین دوستی کے سلسلہ میں 9مارچ سے ’’چائنا ویک ‘‘منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے بتایاکہ پاک چین لازوال دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے ’’چائنا ویک ‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ09مارچ سے شروع ہونے والے ’’چائنا ویک ‘‘ میں پا کستان میں چین کے سفیرسن وی دونگ مہمان خصوصی ہوں گے ۔صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویز نے کہاکہ ’’چائنا ویک ‘‘کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجارتی و کاروباری وفود کے تبادلے ہوں گے جبکہ کاروباری میٹنگز کے ساتھ ساتھ چینی ثقافت و فن کو پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :