حکومت پنجاب کی ناقص اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ میں زرعی ادویات کی ملاوٹ کو مکمل طو رپر ختم کر کے دم لیں گے ٗ فرخ جاوید

اتوار 20 مارچ 2016 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے صوبہ بھر میں زرعی ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے اورملاوٹ کی شرح کو صفر پر لا نے کیلئے ناقص اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کے سنگین جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ میں زرعی ادویات کی ملاوٹ کو مکمل طو رپر ختم کر کے دم لیں گے۔ کاشتکاروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے تجزیاتی لیبارٹریوں کے قیام اور ان میں جدید آلات اور ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ کاشتکار پنجاب کے ہر ضلع میں قائم مٹی اور پانی کی تجزیہ گاہوں سے مٹی، پانی اور کھادوں کا تجزیہ کروائیں اور ان تجزیاتی رپورٹس کی روشنی میں کھادوں کا متناسب استعمال کریں۔ زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے علاوہ کھادوں پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :