پریس کلب میں بڑی سکرین پر پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دکھانے کا اہتمام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 20 مارچ 2016 15:25

پریس کلب میں بڑی سکرین پر پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دکھانے کا ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2016ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پریس کلب میں بڑی سکرین پر پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دکھانے کا اہتمام کیا۔اس سلسلہ میں کلب کے صحن میں بڑی سکرین نصب کی گئی۔

(جاری ہے)

میچ کومزید دلچسپ بنانے کے لئے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا جس نے میچ کے اتارچڑھاﺅ کے ساتھ خصوصی دھنیں بجاکرخوب رنگ جمایا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر ممبران کی ایک کثیر تعدادنے انتہائی دلچسپی سے بڑی سکرین پر میچ کو دیکھا۔ممبران کی کثیر آمد کے پیش نظر گورننگ باڈی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور کی مشہورڈش نان حلیم کا بھی مفت اہتمام کیا۔ ممبران نے پاک بھارت میچ دکھانے کے لئے خصوص انتظامات کرنے پر گورننگ باڈی کی کاوشوں کوخوب سراہا۔

پریس کلب میں بڑی سکرین پر پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دکھانے کا ..

متعلقہ عنوان :