سپریم کورٹ رواں ہفتے اہم مقدما ت کی سما عت ہو گی

اتوار 20 مارچ 2016 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ رواں ہفتے وطن پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی عمارت میں توسیع‘ وقف املاک کے غلط استعمال بارے کیس کی سماعت ‘ 6000 سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں‘ بابر اعوان توہین عدالت کیس‘ سزائے موت کے مقدمات کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عدالت ڈاکٹر احمد علی شاہ‘ فرح ناز اصفہانی‘ آمنہ بٹر‘ بیگم شہناز شیخ‘ رحمان ملک‘ ڈاکٹر اشرف چوہان‘ جمیل ملک سمیت دیگر کی دہری شہریت کے مقدمات کی سماعت بھی کی جائے گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :