کارواں ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور سی ڈی اے کی مشترکہ شجرکاری مہم بارشوں کے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

اتوار 20 مارچ 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) کارواں ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے سی ڈی اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز19مارچ کو کرنا تھا تاہم بارشوں کی وجہ سے شجرکاری مہم ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی گئی مہم رواں ہفتے سیکٹر ای ٹین میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان مہمان خصوصی ہوں گے۔ کارواں ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سی ڈی اے کے تعاون سے شجر کاری مہم میں حصہ لے گی جس میں سی ڈی اے کے عملہ کے ساتھ ساتھ مقامی تنظیموں کو بھی اس مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران گرین بیلٹ پر پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان پودا لگا کر مہم کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :