وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باوجود بھی ہوا میں پولن کے سفور موجود ہیں

اتوار 20 مارچ 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باوجود بھی ہوا میں پولن کے سفور موجود ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں پولن الرجی پھیل چکی ہے ۔ موسم خشک ہونے کی صورت میں پولن الرجی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پری پولن الرجی کیمپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں لگائے گی۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور انچاج پولن الرجی ڈاکٹر نجیب درانی نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باوجود بھی ہوا میں پولن کے سفور موجود ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں پولن الرجی پھیل چکی ہے ۔ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ رواں سال پولن الرجی کا زیادہ خطرہ ہے اور موسم ہونے کی صورت میں پولن الرجی شدت اختیارکرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فری پولن الرجی کیمپ رواں ماہ کے آخر میں لگانا تھا تاہم حالیہ بارشوں سے پولن الرجی میں کمی کے باعث 13واں فری پولن الرجی کیمپ یکم سے 10اپریل تک آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں لگایا جائے گاجہاں پولن الرجی کے مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ۔

اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس چند روز میں منعقد ہوگا جس میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان، ڈاکٹرز، ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے ماہرین اور دیگر شرکت کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ پولن الرجی کے یہ فری کیمپس 2004 سے ہر سال لگا رہی ہے جس کے لئے فارماسیوٹیکل کمپنیاں، فارماسسٹس، نیشنل کونسل فار طب، ہمدرد دواخانہ، قرشی دواخانہ بھرپور تعاون کرتی ہیں اور ادویات عطیہ کرتی ہیں۔

کیمپ میں خواتین، بچوں اور مردوں کے لئے علیحدہ کاونٹر ہوتے ہیں اور مریضوں کو ہومیو پیتھک، ایلوپیتھک اور طب یونانی طریق علاج کے مطابق علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوتی ہیں۔ کیمپ میں الرجی کے مریضوں کی معلومات اور آگاہی کے لئے لٹریچر بھی فراہم کئے جاتے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :