آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وزارت پٹرولیم

اتوار 20 مارچ 2016 15:01

آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے وزارت پٹرولیم کے حوالے سے بتایا کہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے تاہم اس کیلئے اسے ان مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :