پی آئی اے عملے نے اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا

رافٹ کو دروازے میں دوبارہ لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے

اتوار 20 مارچ 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) پی آئی اے عملے نے اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا رافٹ کو دروازے میں دوبارہ لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز پی کے سیون نائن ون کے کیبن کریو نے ایمرجنسی دروازے کا رافٹ کھول دیاجسے واپس لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔ پرواز دو گھنٹے تاخیر سے برمنگھم روانہ ہوئی کراچی سے جدہ جانیوالی پہلے سے تاخیر شدہ پرواز پی کے سیون فائیو فور زیرو کے عملے نے کارگو غلط طریقے سے کھول دیا جس سے پرواز 19گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :