انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 22مارچ کو کنوینئر زاہد حامد کی سربراہی میں ہوگا

سیکرٹری الیکشن کمیشن یکساں انتخابی قانون کے بارے میں بریفننگ دینگے

اتوار 20 مارچ 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 54واں اجلاس 22مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کنوینئر زاہد حامد کی سربراہی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری دفاع کمپیوٹر ائز ڈ قومی شناختی کارڈ ہولڈر کا ڈیٹا انتخابی فہرستوں کی سائٹ کاپی کے ذریعے فراہمی پر اپنے تحفظات کے حوالے سے بریفننگ دینگے ۔ ان کے علاوہ چیئرمین نادرا بھی کمیٹی کو بلاک کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے پالیسی بارے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن یکساں انتخابی قانون کے بارے میں بریفننگ دینگے۔ ایک اور ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عارف علوی بھی اپنے کام کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :